Saturday, April 11, 2020

گلگت بلتستان میں کورونا کے خلاف جنگ مزید تیز، لاک ڈاؤن میں 19 اپریل تک توسیع

گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن میں اضافہ کردیا ہے
گلگت بلتستان حکومت نے کورونا کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاون کو 29 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اول کلاس سے مڈل تک طلبا کو کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو کر صرف سڑ سٹھ رہ گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کورونا کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں انیس اپریل تک لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ملک کے دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے طلباء اور عوام کو گلگت بلتستان لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی بندوبست کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں بجلی کے بلوں پر صارفین کو ایمنسٹی اسکیم کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پہلی کلاس سے مڈل کلاس تک کے طلبا کو کارکردگی کی بنیاد پر پرموٹ کرنے طلباء کی سہولت کے لئے ای لرننگ کلاسوں کے اجرا کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مشیر اطلاعات جی بی شمس میر کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار مزید اٹھارہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھیالیس ہو گئی، اب گلگت بلتستان بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر صرف سڑسٹھ رہ گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y5M6XS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times