Thursday, April 2, 2020

کورونا کے مریضوں کا علاج ڈاکٹر نہیں تو پھر کون کرے گا؟ اٹلی میں اہم پیشرفت

اٹلی کے ڈاکٹرز مریضوں سے فاصلہ رکھنے کیلئے روبوٹ کو کام میں لانے لگے
کورونا کا علاج کرنا فرض تو مریض سے فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہے، اٹلی کے ڈاکٹروں نے اس مسئلے کا حل نکال لیا، مریضوں سے فاصلہ رکھنے کیلئے روبوٹ کو کام میں لانے لگے۔

اٹلی کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نےسماجی فاصلے کے قانون پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کےعلاج کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

مریض کا علاج بھی کرنا ہے ساتھ احتیاط بھی کرنا ہے تو کیسے؟، اس کیلئے مدد لی گئی جدید ٹیکنالوجی سے اور روبوٹ کو مریض کی تیمارداری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

جدید روبوٹ اسپتال میں مریضوں تک ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا کام کرتا ہے، اس سے ڈاکٹروں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں مدد بھی ملتی ہے اور مریض کی بہتر نگہداشت بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے صحتیاب افراد کے خون سے دوائی تیار کرنے کا عمل شروع، اہم خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دوسری جانب روس نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے خون سے پلازمہ لے کر دوا کی تیاری شروع کردی۔

روسی سائنسدان کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کے خون کے 500 ملی لیٹر پلازمہ کی ضرورت ہوگی کیونکہ دوا صحتیاب افراد کےخون کے پلازمہ سے اینٹی وائرل امیونوگلوبلین حاصل کرکے تیارکی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dSEZCn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times