Thursday, April 2, 2020

دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا سب سے بڑا بحران ہے، وزیرخارجہ اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اتفاق

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ  نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا سب سے بڑا بحران ہے۔

دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری ترقی پزیر ممالک کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صورت حال پر قابو پانے کیلئے بہتر عالمی حکمت عملی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بحالی فنڈ کے قیام کا بھی خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ، حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔۔ جانئے اس خبر میں

یاد رہے کہ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہت سے پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UZEy0y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times