
اس وقت ہزاروں سائنسدان اور طبی ادارے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب لوگوں کی جانب سے ایسے آلات تیار کرنے کے دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں جن کے باعث کورونا وائرس کا جلد سے جلد پتا چلایا جا سکتا ہے۔
چند سعودی نوجوانوں نے بھی کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کر لیا ہے۔ نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ اس آلے سے نہ صرف یہ کہ انسان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم ہوجاتا ہے بلکہ خون کے ذریعے کورونا وائرس کی نشاندہی بھی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے۔
نوجوانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے اس آلے کا اندراج سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں کرادیا گیا۔ جس کے بعد جلد ہی عالمی سطح پر اس کی رجسٹریشن سعودی عرب کے نام سے کرادی جائے گی۔
کورونا وائرس کا یہ تشخیصی آلہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ انجینیئر سیف بن غازی الحیسونی ہیں۔الحیسونی کا کہناہے کہ اس آلے کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت کورونا کی نشاندہی پلک جھپکتے میں ہوجاتی ہے. اگر کسی کے بارے میں یہ شک و شبہ ہوجائے کہ فلاں کورونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں اس حوالے سے تمام خدشات فوری بنیاد پر ختم ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ دُنیا بھر کے طبی ماہرین کورونا کے موذی مرض کی ویکسین اور موثر طریقہ علاج ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، جس میں انہیں جزوی کامیابی ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bQsBSi
0 comments: