Monday, April 20, 2020

عالمی بلین مارکیٹ میں قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی
ملکی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر 96 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1682 ڈالر کی سطح پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی کے حساب سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد بھی 96 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 82 ہزار 562 روپے ہوگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، واضح رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34SasR7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times