
7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔
محکمہ داخلہ سندھ اس سے قبل 69 برآمدی یونٹس کو کام شروع کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے دی گئی۔
فیکٹریاں سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔
ایس او پیز کے مطابق ملازمین کے لیے سماجی فاصلے کا اہتمام اور ماسک اور سینیٹائزرز فراہم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔
وزیراعلیٰ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز بھی دی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی تھی۔
کمیٹی بنانے کا مقصد 24 گھنٹوں میں تاجروں سے مل کر ایس او پیز بنانا تھا۔
مراد علی شاہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہوم ڈیلیوری کے تحت تمام اصول و قواعد کے تحت کاروبار ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اور منسلک دکانیں کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن اے سیز والوں کی دکانیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک کی بھی کھولیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bq8Xw7
0 comments: