Thursday, April 2, 2020

سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے روز تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس29505 پر تھا اور ابتدائی 30 میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری وقت کے ابتدائی گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں مجوعی طورپر65 پوائنٹس کی کمی ہوئی انڈیکس29460 پر آگیا تھا جو اب تک کی کم ترین سطح رہی۔
کاروبار کے دوران تیزی سے مندی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے انڈیکس274 پوائنٹ کے اضافے سے 29,753 پر پہنچ گیا تھا۔ مارکیٹ میں20,114,786 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 946,813,876 پاکستانی روپے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور اختتام 29 ہزار 505 پر ہوا۔ 157,081,939 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,163,682,522 پاکستانی روپے رہی۔ منگل کے روزبھی انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aDTNmm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times