Monday, April 20, 2020

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں میں کورونا وائرس پھیل گیا

بھارتی بحریہ کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور تمام افراد کو ان کے رہائش گاہ میں ہی لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان بھارتی بحریہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام اہلکاروں میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے والے ایک فوجی سے ملنے والے کئی اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور اب تمام متاثرہ اہلکار زیر علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے تمام متاثرہ اہلکاروں کو ان کی رہائش گاہ میں ہی لاک ڈاؤن کردیا گیا جن کے اپارٹمنٹس ایک ہی بلاک میں ہیں اور وہاں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے بھارت بھر میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3czRdyi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times