
ان کا اشارہ جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف امریکا کی قرار داد کی ناکامی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کی کامیابی کی طرف تھا۔
گذشتہ روز امریکا نے فلسطینی مزاحمت کی مذمت اور اسرائیل کی حمایت میں ایک قراراد پیش تھی تاہم جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔
آج جمعہ کو آئرلینڈ کی طرف سے جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی خوش نودی کے حصول کے فلسطینی مزاحمتی پروگرام کی مذمت کی ناکام کوشش کی مگر عالمی برادری اور عالمی ضمیر نے صہیونی اور امریکی پروگرام کو بری طرح ناکام بنا دیا گیا۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکا کھلم کھلا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی طرف داری اور فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حماس ان تمام ممالک کی شکر گذار ہے جنہوںنے جنرل اسمبلی میں امریکا کی مذموم کوشش کی مخالفت کی اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت میں قرارداد کی حمایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QF1YrY
0 comments: