Tuesday, April 28, 2020

ڈالرایک بار پھر مہنگا ہوگیا

امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کانٹربینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہو گیا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 118 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔  ڈالر 42 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 118 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 32 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے بجائے فروخت میں زیادہ دلچسپی لی تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر خریداری بڑھنے کے سبب حصص کی مالیت میں 2 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SgC65r

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times