Tuesday, April 28, 2020

سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے
سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ایوان صدر میں سینیٹر شبلی فراز کی بطور وفاقی وزیر تقریب میں حلف برداری ہوئی، جس میں شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا تھا جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی اور کہا تھا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

مزید پڑھیں: عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد فردوس اعوان کا پہلا ٹویٹ سامنے آگیا، اہم خبر جانئے

بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی اور سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sg4ynM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times