Monday, April 20, 2020

کورونا صورتحال کے دوران کرپشن، فنڈ کے غیر قانونی استعمال کا الزام کن شخصیات پر؟ تفصیلات آگئیں

سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے انسداد کرپشن کمیشن نے دو سرکاری حکام سمیت آٹھ افراد پر فرد جرم عائد کردیا، گرفتار افراد پر رشوت ستانی اور وزارت صحت کے فنڈ کے غیر قانونی استعمال کرنے کا الزام ہے۔

سعودی وزارت سیاحت کے اہلکار پر الزام ہے، اس نے وزارت صحت کو سعودی عرب واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں رہنے والے شہریوں کے لئے استعمال ہونے والی عمارت کے کرائے کی جعلی انوائس جمع کروائی۔

محکمہ انسداد بدعنوانی نے ایک ملٹری افسر کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر وزارت داخلہ میں ملازمت کے دوران آٹھ سو ڈالر رشوت فی پرمٹ کے حساب سے اکتیس راہداری پرمٹ جاری کرنے کا الزام ہے۔

سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کورونا صورتحال میں کسی قسم کی بدعنوانی دیکھیں تو ادارے کو آگاہ کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wTMU1K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times