
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کی تشکیل کردہ کورونا وائرس کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری اداروں کے نمائندے اور دیگر شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے جائزے کے علاوہ نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکا کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر نہ صرف بریفنگ دی جائے گی بلکہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق مؤثر اقدامات پر مزید مشاورت بھی ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38TGexq
0 comments: