
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بچ جانے والے باقی ماندہ دہشتگرد ناکام کارروائیوں میں مصروف ہیں، ایسے ہی ایک مسلح جتھے نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے میرانشاہ کے مغرب میں دس کلومیٹر دور قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
چوکس اور چوکنے سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں لیا اور بھر پور جواب دیا،فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور تین جوان زخمی ہوگئے، پاک فوج کے شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا، شہید نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XOWgqx
0 comments: