Tuesday, March 31, 2020

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے خوشخبری، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے خوشخبری، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 45,205,323 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,318,160,399 بنتی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ ماہ سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 28 ہزار پر پہنچ گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wPdSYq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times