
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کا یونیفارم پہن کر عوام پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون پولیس افسر بھی ہلاک ہوئیں۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیبریل وارٹ مین نامی شخص کی جانب سے صوبے کے مختلف حصوں میں کی گئی فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
قیاس کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ حملہ آور نے ایک جگہ کی بجائے مختلف جگہوں پر جاکر فائرنگ کی اور بالآخر خود بھی مارا گیا۔
Statement from Nova Scotia RCMP Commanding Officer, Assistant Commissioner Lee Bergerman https://t.co/mV9IcRqe2B pic.twitter.com/yRaL8F8EdS
— RCMP, Nova Scotia (@RCMPNS) April 19, 2020
حملہ آور نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے بھی پولیس کی گاڑی جیسی گاڑی کا ہی استعمال کیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ کو ’خوفناک واقعہ‘ قرار دیا ہے جب کہ نواوا اسکوشیا کے پریمیئر کا کہنا ہے کہ یہ صوبے کی تاریخ میں تشدد کا سب سے زیادہ بےبنیاد واقعہ ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں پہ اسلحہ رکھنے کے قانون میں سختی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cvRaUj
0 comments: