
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات خطے کی مجموعی سلامتی کےلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں مگر کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے دوران بعض عناصر نے ذاتی مفادات کے لئے پاک ایران تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کی ہدایت پر تمام پاکستانی زائرین اور دیگر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد ہیلتھ سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے تھے۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران وزیراعلیٰ جام کمال نے ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت بھی کی اور مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cAg1GL
0 comments: