Sunday, April 19, 2020

خود کو گھروں تک محدود رکھیں، وزیراعظم کی عوام سے اپیل

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ جتنا خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔ اس عمل سے بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔  

وزیراعظم اس سے قبل بھی کئی عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 168 افراد جاں بحق اور 8348 متاثر ہوئے ہیں۔

 

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی کے چھ اضلاع میں 26 تحصیلوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3anxHnx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times