
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے 12 ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق اتحاد ایئرلائین کی پرواز ای وائے 231 ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، امدادی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک ، گلوز اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ یو اے ای سفارتخانے کے عملے نے امدادی سامان وصول کیا ہے جو حکومت پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 2,880 جبکہ 170 افراد صحتیاب
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2,880 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 45 افراد جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rd10Cn
0 comments: