
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے،مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔
تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقےسے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔2/1#CoronaFreePakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020
ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا، تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے،یہ پیکیج عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ، تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔#CoronaFreePakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39K5U0f
0 comments: