
وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کے ساتھ ملاقات میں مساجد کیلئے نئی ایس او پی بنانے کا وعدہ بھی کیا، علمائے کرام نے بھی وزیر اعلیٰ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کردیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا مشن ہے اور سندھ بھر میں اس جمعے کو بھی سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔
سندھ کے معروف علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے اعلان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں دن بارہ بجے سے تین بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا، جس کی علمائے کرام نے بھی تائید کی۔
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے وفد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، پولیس کو ہدایات دیں گے کہ وہ مساجد میں عوام کے ساتھ سختی نہ کریں اور عوام بھی پولیس سے تعاون کریں وزیر اعلیٰ سندھ نے مساجد کیلئے نئی ایس او پی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
اس دوران مفتی منیب الرحمان نےامید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھارہ تاریخ کو ہونے والی میٹنگ میں ایک متفق فارمولا تیار ہوگا جس کی علماء اور حکومت پابندی کریں گے۔
انھوں نے علمائے کرام اور شہریوں سے اپیل کی کہ جمعہ کے حوالے سے حکومت سے تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
علمائے کرام کے وفد میں مفتی منیب الرحمٰن، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع رحمان، مفتی عابد سعید، عبدالوحید صاحب، ڈاکٹرعبدالباری، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید سمیت دیگر علماء شامل تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KhMqW9
0 comments: