Thursday, April 16, 2020

برازیل کے وزیرصحت کو لاک ڈاؤن کی حمایت کرنے پر خمیازہ بھگتنا پڑگیا، نئی بحث کا آغاز

برازیل کے وزیرصحت کو لاک ڈاؤن کی حمایت کرنے پر خمیازہ بھگتنا پڑگیا، نئی بحث کا آغاز
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر دنیا بھر میں اختلافات پائے جا رہےہیں، برازیل کے صدر نے کورونا کی وبا پر ردعمل کے معاملہ پر وزیرصحت کو برطرف کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر اور وزیر صحت کے درمیان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر کئی ہفتوں سے اختلافات چل رہے تھے۔

برازیل کے وزیرصحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ملک لاک ڈاؤن کے حامی تھے مگر بولسونارو نے ایسا نہیں کیا۔

وزیر صحت لوئینز اینریک منڈیتا نے دارالحکومت برازیلیا میں صدارتی محل میں صدر سے ملاقات کی جس کے بعد صدر بولسونارو نے اپنے ٹویٹ میں وزیر صحت کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34Izjqr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times