
گلگت بلتستان عام انتخابات 2015 حلقہ جی بی ایل اے 24 گانچھے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد شفیق مرحوم کا کامیاب قرار دیا تھا جسے پیپلز پارٹی کے صوبائی جی ایس انجنیر اسماعیل نے الیکشن ٹربیونل میں چلینج کیا تقریباً ساڑھے چار سال بعد الیکشن ٹربیونل بلتستان نے دوبارہ گنتی میں انجنیر اسماعیل کو کامیاب قرار دے دیا۔
صوبائی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی انجنیر اسماعیل کا رد عمل میں کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
ان کا کہنا تھا واضح ہوگیا 2015 کے انتخابات میں ن لیگ نے تاریخی دھاندلی کی آج کا فیصلہ اس بات کی توثیق کرتا ہے۔
صوبائی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی صوبائی حکومت نوٹیفیکشن میں رکاوٹ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cpmST5
0 comments: