Sunday, March 8, 2020

اب گھر بیٹھے کونسے مسائل منٹوں میں حل؟ حکومتِ سندھ نے نیا سسٹم متعارف کرادیا

حکومتِ سندھ نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے محکمہ ریونیو میں نیا سسٹم قائم کردیا ہے
حکومتِ سندھ نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے محکمہ ریونیو میں نیا سسٹم قائم کردیا جس سے جائیداد سے متعلق مسائل گھر بیٹھے حل ہوں گے۔

جائیداد سے متعلق این او سی، فروخت کا معاہدہ اور رجسٹریشن اب آن لائن ہوگی جس کے لیے محکمہ ریونیو میں نیا سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔

نئے سسٹم میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، ریونیو مینجمنٹ اور انفارمیشن شامل ہوگی۔ صوبائی وزیر ریونیو نے لارمس کے نام سے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔

آن لائن درخواست پر مختار کار 3 دن میں این او سی جاری کرنے کا پابند ہوگا، شہری ہوم ڈیلیوری کی فیس دے کر درخواست گھر پر بھی حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ ریونیو نے ای اسٹامپ پیپر بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ای اسٹامپ پیپر کے اجراء سے جعلی اسٹامپ پیپر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PVglqH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times