Sunday, March 8, 2020

ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان سے جوڑنے کیلئے اہم منصوبہ تیار، صدرِ پاکستان نے خوشخبری سنادی

ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ طے پا گیا
ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ طے پا گیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی شریک تھیں۔

ملاقات میں صدر پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس منصوبے میں نوجوانوں کے متحرک کردار پر گفتگو کی۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع بھی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام تیز کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بہت آگے نکل چکے، پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، اہم فیصلے کرلیے ہیں، نوجوانوں کو معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aBJCyl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times