Saturday, March 28, 2020

ایرانی مر رہے ہیں اور عالمی برادری خاموش ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی للکار

ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف
ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے طبی وسائل ختم ہوچکے ہیں، ایرانی مر رہے ہیں اور عالمی برادری خاموش ہے۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کے پاس کورونا سے لڑنے کیلئے طبی وسائل ختم ہوگئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے اگر پیسے ہوں بھی تو ایران ادویات تک نہیں خرید سکتا۔

انھوں نے عالمی برادری کے مردہ ضمیر کو ایک دفعہ پھر جگانے کی کو شش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی مر رہے ہیں اور عالمی برادری کچھ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر کے ممالک کو کورونا سے لڑنے کے لیے ایک ہونا ہوگا: انتونیو گوتریس

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔ انتونیو گوتریس نے تحریر کیا کہ دنیا بھر کے ممالک کو کورونا سے لڑنے کے لیے ایک ہونا ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33ZfN8T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times