
سکھرقرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لاکر رکھےگئے زائرین میں سے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ایک سوبیس زائرین کو کلیئر قرار دے کر گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ڈاکٹر شہلا باقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے تمام زائرین کے ٹیسٹ کئے گئے اور نارمل قرار دیئے گئے
گھروں کو روانہ ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی، سکھر، شہید بینظیر آباد، دادو،لاڑکانہ، خیرپور، گھوٹکی، صادق آباد، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ننگر پارکر سے ہے۔
ڈی سی سکھر رانا عدیل تصور نے تفتان سے مزید انسٹھ زائرین کو سکھر کے قرنطینہ سینٹر لائے جانے کا امکان ظاہر کیاہے۔
مزید پڑھیں:سکھر کا تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار، حیدرآباد میں 210 تبلیغی اراکین کی اسکریننگ مکمل
واضح رہےکہ شکارپور روڈ پر تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا جبکہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چینی شہری میں کورونا وائرس کے معاملے پر وحدت کالونی میں جماعت سے وابستہ 210 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jsvwnj
0 comments: