Saturday, March 28, 2020

کورونا عالمی جنگ: ترکی، انڈونیشیا مسلم امہ کے لئے مثال بن گئے۔۔۔ تفصیلات آگئیں

ترکی، انڈونیشیا مسلم امہ کے لئے مثال بن گئے
کورونا سے لڑنا ہے تو نہ گھبرانہ ہے نہ ڈرنا ہے، ترکی اور انڈونیشیا پوری دنیا کے لئے مثال بن گئے، اپنے شہریوں کو مکمل محفوظ بنانے کیلئے اینٹی کورونا واک تھرو گیٹ مہیا کردئیے، مساجد آباد اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

کورونا وائرس نےپوری دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے، چین کے شہر ووہان سے سفر شروع کرنے والا موزی وائرس دنیا کے ایک سو ستانوے ممالک کو گھیرے میں لے چکا ہے، مسلم دنیا میں ہونے والے لاک ڈاؤن نے شہر کے شہر ویران کردئیے، کاروبار زندگی مفلوج اور مسجدیں ویران ہو گئیں۔

کورونا عالمی جنگ کے خوف و ہراس میں ترکی مسلم امہ اور دنیا کے لئے مشعل راہ بن گئے، ترکی نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ لگا دئیے،جس میں ہونے والے سپرے سے گزرنے والا مکمل محفوظ ہو جاتا ہے۔

انڈونیشیا نے بھی اپنی مسجدوں کو ویران ہونے سے بچا لیا اور نماز یوں کی حفاطت کیلئے مساجد کے باہر سینیٹائرز واک تھرو گیٹ لگا دئیے،نمازی محفوظ اور مسجدیں آباد ہوگئیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wAOJAL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times