Sunday, March 8, 2020

وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، نیک تمناوؑں کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، نیک تمناوؑں کا اظہار
وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے ، اس موقع پر پر ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر مسرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ہولی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہپاکستان میں رہنے والی ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔
وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کےلیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

 

خیال رہے ہندو برادری کا مشہور تہوار ہولی آج منایا جارہا ہے، اس روز لوگ سفید لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xpBB1r

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times