
ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 5.83 فیصد کمی آئی ہے۔
100 انڈیکس کی 36 ہزار 112 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے اور ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لئے روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑے اضافے نے سب کے ہوش اڑا دیئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، رواں کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500روپے اضافہ کے بعد 95700 روپے ہوگئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VXB6pw
0 comments: