Friday, March 6, 2020

پاکستانی عوام کو اس مہینے ملنے والا ہے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشی کی نوید سنادی

ملک بھر میں مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020 کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد کمی آئی۔ کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cwCaGy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times