
اوسلو میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
دنیا بھر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء نے اوسلو میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت، مودی اور آر ایس ایس مخالف نعرے درج تھے، مقررین نے فاشسٹ بھارتی حکومت، متنازع شہریت قانون، بھارت اور مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wD34vQ
0 comments: