Friday, March 6, 2020

افغانستان میں پھر دہشت گردی، کابل میں تقریب پر حملے میں32افراد جاں بحق، 29زخمی

کابل میں تقریب پر حملے میں بتیس افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہوگئے ہیں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تقریب پر حملے میں (32)بتیس افراد جاں بحق اور (29)انتیس زخمی ہوگئے جس میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے۔

افغانستان میں ایک اور زور دار دھماکے نے امن عمل اور قیام امن کے معاہدوں پر سوالات کھڑے کر دئیے۔ دھماکے نے دارالحکومت کابل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کابل میں افغان رہنما کی برسی کی تقریب کے دوران دھماکا ہوا۔ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔  ذرائع کے مطابق افغان رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر راکٹ فائر کیا گیا، دھماکے کے بعد تقریب میں موجود لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جب حملہ ہوا اس دوران افغانستان میں ہائی پیس کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی خطاب کر رہے تھے۔ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات حملے میں محفوظ رہیں، ادھر ترجمان طالبان حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے کابل میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فریقین پر افغان امن و استحکام کیلئے تعمیری سوچ کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کیلئے بات چیت کا حامی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38vk6JN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times