
امریکا پھر امن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شامی صوبہ اِدلِب میں جنگ بندی کے لئے روس اور ترکی کے معاہدے کی مخالفت کردی۔ روس اور ترکی نے شام کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا لیکن یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
روس کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کی توثیق کو مسترد کردیا گیا، اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے سلامتی کونسل کے چودہ ممبران سے معاہدے کی توثیق کا کہا۔ کچھ یورپی ممالک نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا لیکن وہ اس بیان میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکا نے معاہدے کو قبل از وقت قرار دے دیا، ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کو جنگ بندی معاہدے کی حمایت میں بیان جاری کرنے سے روک دیا اور امریکی مندوب نے مجوزہ حمایتی بیان کو ویٹو کر دیا۔
مزید پڑھیں: ترکی اور روس کا شام میں جنگی بندی کا اعلان
یاد رہےکہ شام میں جنگ بندی کے لیے روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ طےہوگیا، ماسکو میں معاہدے پرصدر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کئے،جس کے بعدادلب میں سیز فائر کا اطلاق کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TvVFaY
0 comments: