Saturday, March 7, 2020

ناقص حمکتِ عملی سے ابرِ رحمت بن گئی زحمت، بارشوں سے 11 افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی

 بارشوں کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور بائیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نتیجے میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے مزید گیارہ افراد جاں بحق اور بائیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف علاقوں میں 38 گھروں کو جزوی، ایک کو مکمل نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، مختلف اضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cDdImS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times