Sunday, March 15, 2020

سیمی فائنل سےپہلے لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، جارح مزاج غیر ملکی کھلاڑی نے ٹکٹ کٹا لی

سیمی فائنل سےپہلے لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، جارح مزاج غیر ملکی کھلاڑی نے ٹکٹ کٹا لی
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اور گزشتہ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لِن نے بھی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح واپسی کی ٹکٹ کٹالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرس لن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں کراچی کنگز کے خلاف سیمی فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

گزشتہ رات ڈیوڈ ویزے اور سیککوے پرسنا نے بھی اپنا نام اسکواڈ سے واپس لے لیا تھا۔ تینوں کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز نے کرس لین کی جگہ زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کو بطور متبادل کھلاڑی منتخب کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے بلے باز عابد علی اور آغا سلمان بھی لاہور قلندرز کے اسکواڈ حصہ بن گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U2Ac8k

0 comments:

Popular Posts Khyber Times