Sunday, March 15, 2020

کورونا وائرس کے پیشِ نظر نورالحق نے علماء کرام سے اہم درخواست کرلی، اندرونی کہانی آگئی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، کورونا وائرس کے سلسلے میں بھی ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاج اور حفاظتی اقدامات کرنا نبیؐ کی سنت ہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں عوام تعاون کریں، اور بطور مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر جمعہ کے خطبے، اور نماز کو مختصر رکھا جائے، علماء سے گزارش ہے کہ وہ بڑے بڑے دینی اجتماعات نہ کریں، وضو گھر میں کیا جائے، سنتیں گھر پر ہی پڑھی جائیں تو بہتر رہے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں صرف افواہیں ہیں: وزیر اطلاعات سندھ

ادھر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے فیضان مدینہ جا کر دعوت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کی، صوبائی وزراء نے کورونا سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ناصر حسین شاہ نے درخواست کی کہ تمام علماء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری درخواست پر اجتماع منسوخ کرنے پر علمائے کرام کے شکر گزار ہیں، علماء حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TQYB1Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times