Monday, March 16, 2020

شعیب اختر نے شرجیل خان کے موٹاپے کے بارے میں کیا کہہ ڈالا؟ شائقینِ کرکٹ پریشان

شعیب اختر اورشرجیل خان
سابق کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجہ، شرجیل خان کو موٹاپے کا طعنہ دینے لگے۔

سابق سپیڈ اسٹار نے کہا کہ لاہور قلندرز کیخلاف شرجیل کی ففٹی خوش آئند رہی لیکن ان کو اپنا بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا کم کرنا ہوگا، پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز میں منتخب ہونے کے بعد بھی ان کے پاس فٹنس بہتر بنانے کے لیے 6ماہ کا وقت تھا لیکن انھوں نے توجہ نہیں دی۔

رمیز راجہ نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان موٹے اور ان فٹ نظر آتے ہیں، رننگ کے دوران ان کی سست روی کی وجہ سے بابر اعظم بھی مایوسی کا شکار ہوتے رہے، ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ صرف چوکوں، چھکوں سے کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکتا، سنگلز لینے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TTFcO0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times