
وفاقی دارلحکومت کے علاقے شکرپڑیاں کےقریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جو تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے۔ دھویں کے بادل شکرپڑیاں کے قریب سے اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔
پاک فضائیہ کا طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ریہرسل کر رہا تھا۔ طیارہ آبادی سے جھاڑیوں میں گرا۔
امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام جاری ہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TIbefQ
0 comments: