Sunday, March 1, 2020

ترکی کی فضائیہ نے شام کے دو فائٹر طیارے مار گرا دیے

ترکی کی فضائیہ نے شام کے دو فائٹر طیارے مار گرا دیے
ترکی کی فضائیہ نے شام کی فضائیہ کے دو فائٹر طیارے مار گرائے، ترک وزارت دفاع کے مطابق شامی طیارے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ترکی نے اپنے دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے طیارے تباہ کئے۔

ترک فورسز پر شامی افواج کے حملوں کے بعد ترکی نے شامی صوبے ادلب میں آپریشن اسپرنگ شیلڈ کا آغاز کر دیا۔ شامی صوبے ادلب میں ترکی نے شامی افواج کے دو طیارے تباہ کر دیے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن گذشتہ دنوں ترک فوج پر شامی فورسز کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا، آپریشن میں شامی فوج کے دو روسی ساختہ ایس یو چوبیس لڑاکا طیارے مار گرائے۔

ترکی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ترکی کا ایک ڈرون طیارہ بھی تباہ ہوا ہے ادھر شامی خبررساں ادارے نے دو جہاز گرائے جانے کی تصدیق کر دی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی آپریشن کے دوران اپنے دفاع میں شامی فوج اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا، شامی فوج کے حملے رکوانے کے لیے روس شام پر دباؤ ڈالے گا۔

واضح رہے کہ ستائیس فروری کو ادلب میں شامی فوج کے ترک فورسز پر حملے میں چونتیس ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32FCs9D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times