
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا رہے ہیں۔
مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرفیو کا آغاز آج صبح 6 سے ہوگا اور لوگوں کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والےعلاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرفیو شام 7 بجے سےصبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب اقوام متحدہ تک، تازہ ترین تفصیلات نے کئی پردے ہٹا دیئے
اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔
ترجمان اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اقوام متحدہ کے زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QOqiX5
0 comments: