Saturday, March 28, 2020

کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب اقوام متحدہ تک، تازہ ترین تفصیلات نے کئی پردے ہٹا دیئے

اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے
اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

ترجمان اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اقوام متحدہ کے زیادہ تر اراکین کا تعلق یورپ سے ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ماہ ہونے والی جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ کانفرنس 27 اپریل اور 22 مئی کو ہونا تھی۔

چوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ 191 ارکان کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے پے در پے وار جاری، متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا کتنا اضافہ؟ تفصیلات آگئیں

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 1,701 ہوگئی ہے جب کہ104,205 متاثر ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bpf6bw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times