Saturday, March 28, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل شروع، بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو آج واپس لایا جائے گا

بنکاک ائیر پورٹ پر پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا
بنکاک ائیر پورٹ پر پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت اوورسیز ذوالفقاربخاری کے مطابق بنکاک میں پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج رات 8 بجے وطن واپس لایا جائے گا جبکہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہوچکا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 490 ریکارڈ، ملک بھر میں تعداد 1408 تک جاپہنچی

ملک کے تمام ائیر پورٹس پر انتظامات بھی مکمل ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JjVr0q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times