
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے کراچی لیگ کے میچز سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ہم سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی رائے سے مطمئن ہیں اور ہم نے سندھ حکومت کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ہم تمام کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کی صحت اور جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کریں گے۔ کراچی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد جمع ہونے کی امید ہے۔
کمشنر کراچی نے شائقین کی اسٹیڈیم آمد سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ جس میں 8 احتیاتی تدابیر بتائی گئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق کراچی سیکنڈ لیگ میں کوالیفائر سمیت 5 میچز شیڈول ہیں اور آخری دلچسپ راونڈ کے سنسنی خیز میچز 12 سے 15 مارچ جبکہ کوالیفائر مقابلہ 17 مارچ کو شیڈول ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cNv00T
0 comments: