Wednesday, March 11, 2020

پی ایس ایل فائیو: آج ملتان سلطانز دفاعی چمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے

پی ایس ایل فائیو: آج ملتان سلطانز دفاعی چمپین کوئٹہ سے ٹکرائیں گے
پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں آج دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل کے اس سیزن کی محفوظ ترین ٹیم بن چکی ہے کیونکہ ملتان کی ٹیم 11 پوائنٹس کیساتھ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگر مگر کے دائرے میں گھر چکی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔

جیت کی صورت میں کوئٹہ چوتھی پوزیشن پر آجائیگی جبکہ ہار یا جیت کی صورت میں ملتان سلطانز کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TT89Iw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times