Wednesday, March 11, 2020

فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش شروع

فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش شروع
سماجی رابطوں کےمقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اسٹوریز میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس میں فیس بک اسٹوری کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

اگرچہ ابھی صارفین انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو فیس بک پر تو شیئر کر سکتے ہیں مگر فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو انسٹاگرام پر شیئر کرنا ناممکن ہے۔

فیس بک اب ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس سے صارفین فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت فیس بک کی اسٹوری سیٹنگ میں جہاں پہلے 4 آپشنز ہوتے تھے اب وہاں ایک اور آپشن کو شامل کیا جائے گا جو کہ ’Share Story To Instagram‘ کا آپشن ہوگا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ملکیت ہے جب کہ نیا فیچر ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہے اور اسے ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wQ2IC8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times