
عالمی میڈیا کے مطابق دس افراد پر مشتمل گروہ آرٹورو مینو بینٹیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں داخل ہوا اور سیکیورٹی فرم برنکس سے تعلق رکھنے والی وین کو نشانہ بنایا۔
مسلح گروہ نے ڈیلیوری سروس ڈی ایچ ایل کے کارکنوں کی حیثیت سے اپنی شناخت کرائی اور کمپنی کی سرخ اور پیلے رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔
ڈکیتی کے بعد مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو دھمکیاں دیں اور ایک شخص کو زخمی بھی کیا۔ مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ 14 ملین امریکی ڈالر اور ایک ملین یورو نقد رقم چوری ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت انتہائی مہارت یافتہ اور پیشہ ور تھے اور شک ہے کہ کسی نے اندر سے معلومات فراہم کی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی ہوائی اڈے پر اسی طرح کے ڈکیتی ہوئی تھی جس میں 10 ملین ڈالر چوری ہو گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IEFkuh
0 comments: