
شاہ محمود قریشی نے کہا افغان صدر اشرف غنی کو فراخدلی سے اس پر غور کرنا چاہیے کہ افغان امن عمل سے کچھ لوگ خائف ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا امن کا راستہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا مذاکرات میں بھی مشکلات تھیں مگر امید ہے کہ فریق معاہدے پر پختگی سے قائم رہیں گے،اس تمام امن عمل کے دوران امریکا نے صدر اشرف غنی کو اعتماد میں لیا، ان سے مشاورت بھی جاری رکھی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا دوحہ میں اس وقت ایک چھ رکنی افغان وفد موجود ہے جو قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں قیدیوں کی رہائی کو فریقین میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قیدیوں کا تبادلہ یکطرفہ تو نہیں ہوگا بلکہ دونوں جانب سے قیدی رہا کیے جائیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا افغان سر زمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنے والے اس معاہدے سے خائف ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ کسی ملک کی سر زمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال ہو۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VEihaA
0 comments: