
امان اللہ عرصہ دراز سے گردوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں نے ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔
معروف کامیڈین کے اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امان اللہ کو سانس میں مشکل پیش آرہی اور پھیپھڑوں میں تکلیف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معروف اداکار کو کچھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔
پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ اوائل عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگانا شروع کردیا۔
امان اللہ نے پاکستانی تھیٹر کو منفرد اصناف بخشیں اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے اسٹیج پر راج کیا۔
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں امان اللہ کے فن کی دھوم مچی اور اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹی۔
امان اللہ نے فلم ون ٹو کا ون اور فلم نامعلوم افراد میں کام کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا۔
فنی خدمات کے اعتراف میں امان اللہ کو 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
رواں سال جنوری میں امان اللہ کے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی افواہوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کے صاحبزادے نے اہل وطن سے اپیل کی تھی کہ ان کے والد کی جلد و فوری صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
امان اللہ خان کے صاحبزادے ٹیپو امان اللہ نے کہا ہے کہ ان کے والد بیمار ضرور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حیات ہیں۔
ٹیپو امان اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی افواہوں پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! سماجی رابطوں والے بنا تصدیق کیے افواہوں کو خبر کی شکل نہ دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cqKPud
0 comments: