Sunday, March 22, 2020

خواجہ سعد رفیق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فواد چوہدری کو کونسا مشورہ دیدیا؟ خبر آگئی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر فواد چودھری
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث قوم مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کورونا کا مقابلہ ضروری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی وطن واپسی پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم سے ایک اہم گزارش کردی، ن لیگی حیران

 یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ چودہ دن شہباز شریف میو ہسپتال قرنطینہ کرایا جائے۔

 

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WwQ1aq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times